یہ ہیں وہ 5 بالی وڈ ستارے جو پردے پر ہی نہیں، کئی واٹسپ گروپ پر بھی رہتے ہیں سرگرم

سوشل میڈیا کے عادی ہم اور آپ ہی نہیں بالی وڈ کے وہ ستارے بھی ہیں جن کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بالکل نہیں ہوتا۔ آئیے جانتے ہیں بالی وڈ میں کون ہیں وہ ستارے جو سوشل میڈیا کا استعمال خوب کرتے ہیں۔ اگر ہم بات کریں ایسے ستاروں کی جو واٹسپ کے عادی ہیں اور کئی کئی واٹسپ گروپوں سے جڑے ہوئے ہیں تو ان میں راج کمار راؤ، ایوشمان کھرانا، ریچا چڈھا، پرینیتی چوپڑا اور شلپا شیٹی کے نام قابل ذکر ہیں۔

ستاروں کو پرسنل بھیجے گئے ہر مسیج کا جواب تو نہیں شاید وہ نہیں دے سکتے مگر فیملی، دوست اور کسی فلم کے شریک اداکاروں کے لیے بنائے گئے گروپ میں سوال و جواب کا مزہ لینے سے نہیں چوکتے۔

دیکھیں یہ ستارے کتنے گروپوں سے جڑے ہوئے ہیں…

ریچا چڈھا

Just… Tuesday vibes … #SelfieGame #lovemakeup @shaylinayak @ashisbogi

A post shared by Richa Chadha (@therichachadha) on

تعداد گروپ : ایک

میرے ممیرے پھو پھیرے بھائی بہن باہر کے ملکوں میں مقیم ہیں، کچھ لوگ امریکہ میں ہیں، ہمارا یہ عام واٹشپ گروپ ہے جہاں ہم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، گروپ کا نام ہے گلوبل چڈھے۔

پرینیتی چوپڑا

تعداد گروپ : 22 سے 25

میں ہر گروپ پر سرگرم ہوں، اگر میں ان گروپوں کو میوٹ کردوں تو مجھے ان سے نکال دیا جائے گا۔ میرے دوست مختلف طرح کے منصوبے بناتے رہتے ہیں، الگ الگ چیزیں چلتی رہتی ہیں، اس لیے میں کئی گروپ پر متحرک ہوں۔

راج کمار راؤ

تعداد گروپ : چار یا پانچ

جس گروپ پر میں سب سے زیادہ سرگرم رہتا ہوں وہ ہمارے اسکولی دوستوں کا گروپ ہے جس کا نام سِدھیشوریاز ہے، بہت مزے دار گروپ ہے۔

ایوشمان کھرانا

تعداد گروپ : پانچ

مجھے تعداد پتہ نہیں، جن گروپوں میں واقعی بہت زیادہ سرگرم ہوں وہ پانچ ہیں، ایک میرا اسکول گروپ ہے، دوسرا فیملی کا، تیسرا بھائی بہن کا، چوتھا برنیس گروپ اور پانچواں پی آر گروپ۔

شلپا شیٹی

تعداد گروپ : 20 سے 25

ایک ماں کو متعدد واٹشپ گروپ کا ممبر ہونا پڑتا ہے, ایک فٹ بال گروپ ہے، مدرس گروپ، سپر مومس گروپ، اسکول گروپ،دوستوں کا گروپ، فیملی کا گروپ، سسرال والوں کا گروپ، اور ایک پوری فیملی کا گروپ کل ملا کے کم سے کم 20 ۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

محبت میں نہیں ہوتی سرحدیں، ان 6 بالی وڈ اداکاراؤں نے پاکستانی کرکٹرس سے لڑایا ہے عشق

کہتے ہیں محبت کو زنجیروں میں قید نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی محبت …