اس معاملے میں نہ ہوتی صلح، تو انل کپور اور جیکی شراف کی جوڑی سے بالی وڈ ہوتا محروم

ہندوستانی سنیما کے آغاز سے ہی لوگوں نے بالی وڈ کی خاص جوڑیوں کو اپنی توجہ سے نوازا ہے، کبھی اشوک کمار-دیواکارانی، راج کپور-نرگس، دلیپ کمار-وجینتی مالا، راجیش کھنا-شرمیلا ٹیگور، امیتابھ بچن-ریکھا، انل کپور-مادھری دیکشت، اور شاہ رخ خان-کاجول کی جوڑی نے لوگوں کو خوب لطف اندوز کرایا۔ بلکہ کچھ جوڑیاں ابھی تک لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں۔

نوے کی دہائی میں بھی کچھ ایسی جوڑیاں تھیں جس میں دوںوں جانب ہیرو تھے اور ایک ساتھ ایک فلم میں لوگوں کو خوب لطف اندوز کراتے تھے، اکشےکمار-سیف علی خان، اکشے کمار-سنیل شیٹی، سنجے دت- گووندا کے علاوہ جیکی شراف اور انل کپور کی جوڑی نے بھی خوب دھوم مچایا تھا۔

Image result for anil kapoor jackie shroff

انل کپور اور جیکی شراف کی جوڑی جتنی مقبول ہوئی شاید کوئی اور جوڑی اتنی مقبول نہ ہو سکی۔ ان کی جوڑی نے کرما(1986)،رام لکھن(1989)،پرندہ(1989)،اور 1942 اے لو اسٹوری (1994) جیسی فلموں میں یہ دوںوں یا تو بھائی تھے یا بہترین دوست۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر ان دونوں کے درمیان ابھرنے والے ایک جھگڑے کو صلح نہیں ملی ہوتی تو یہ خوب صورت جوڑی بالی وڈ میں اپنا وہ اثر قائم نہیں کر سکتی جو اس نے کیا۔

Related image

معاملہ 1984 کی فلم اندر باہر کا تھا جس میں انل کپور اور جیکی شراف ایک ساتھ تھے، مگر فلم کی رلیز سے پہلے دونوں کے درمیان ایک تنازع کھڑا ہو گیا، اور وہ تنازع تھا کہ فلم اسکرین پر نام پہلے کس ہیرو کا نظر آئے گا، ہدایت کار اور پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ نام پہلے جیکی شراف کا آنا چاہیے کیوں کہ وہ فلم ہیرو کی وجہ سے بہت مشہور ہو چکے تھے جبکہ انل کپور کا کہنا تھا کہ وہ جیکی شراف سے سینیئر ہیں اس لیے پہلے ان کا نام آنا چاہیے۔

دھیرے ددھیرے اس جھگڑے نے طول پکڑ لیا، بعد میں انل کپور نے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے مشورے کو قبول کر لیا اور اس طرح دونوں کے درمیاں صلح ہو گئی، اگر ان دو ادکاروں کے درمیاں صلح نہ ہوتی تو دنیا انل کپور اور جیکی شراف کی خوب صورت جوڑی سے محروم رہ جاتی۔

 

انٹرٹینمنٹ اور سنیما جگت کی مزید خبروں کی اپ ڈیٹس کے لئے لئےہمارا  FACEBOOK  اور   TWITTER  پیج لائیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ cinekainaat.com پر خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

Share

Check Also

گزرے زمانے کی اداکارہ شرملا ٹیگور کو اپنی پہلی فلم میں نہیں آتا تھا یہ کام، 54 سال بعد کیا انکشاف

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا چلن کافی شروعات سے ہے۔ اب تو بالی وڈ …